سابق کپتان راشد لطیف کی والدہ انتقال کرگئیں

سابق کپتان راشد لطیف کی والدہ انتقال کرگئیں
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راشد لطیف کی والدہ کراچی میں انتقال کرگئیں ،سابق کپتان کی والدہ کے انتقال پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور موجودہ کرکٹر ز کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا۔


خیال رہے کہ 50 سالہ راشد لطیف نے 1992 سے 2003 کے دوران 37 ٹیسٹ اور 166 ون ڈے میچز میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی جبکہ 6 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی انجام دئیے۔

راشد لطیف آج کل سرکاری سپورٹس چینل پر بطور مبصر کام کررہے ہیں اور وقتاً فوقتاً قومی ٹیم کی خامیوں اور خوبیوں پر تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔