سعودی عرب نے مصر سے سرخ پیاز درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے مصر سے سرخ پیاز درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ریاض: سعودی عرب نے مصر سے سرخ پیاز درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی۔

سعودی وزارت ماحولیات، پانی وزراعت نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں موجود مصر سے درآمد شدہ سرخ پیاز کا لیبارٹری تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ اس میں کیڑے مار ادویہ کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ ہے جس کا استعمال انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

وزارت کے مطابق بیماریوں سے بچاﺅ کی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مصر سے سرخ پیاز درآمد کرنے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔