ملک کے نامور اداکار گلاب چانڈیو انتقال کر گۓ

ملک کے نامور اداکار گلاب چانڈیو انتقال کر گۓ
فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر اکاؤنٹ

‏کراچی:ملک کےناموراداکار گلاب چانڈیو انتقال کر گئے-


گلاب چانڈیو کافی عرصے سے علیل تھے ۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے گلاب چانڈیو کو کل رات شدید علالت کے بعداسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

گلاب چانڈیو کا شمار پی ٹی وی کے بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے، جنہوں نے 1980 سے لے کر 1995 تک اپنی اداکاری سکے جوہر دکھائے اور عوام کے دل جیت لیے۔

وہ ساری زندگی اداکاری اور آرٹس سے وابستہ رہے، انہیں صدارتی ایوارڈ سمیت دیگر اعلیٰ ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔