صوبے کے چیف ایگزیکٹو مرادعلی شاہ ہیں، ان کو سپورٹ کروں گا، فیصل واوڈا

صوبے کے چیف ایگزیکٹو مرادعلی شاہ ہیں، ان کو سپورٹ کروں گا، فیصل واوڈا


کراچی:وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو مرادعلی شاہ ہیں، ان کو سپورٹ کروں گا،سڑکوں اور سیوریج لائنز کا مسئلہ ہے جس پر سندھ حکومت کی مدد سے کرسکتا ہوں۔
وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے علاقے سے لے کر سندھ بھر کے مسائل حل کریں،ڈی ایم سی کے دفتر پر چھاپا مارا پر وہاں کوئی بھی نہیں تھا ، ہمارے ووٹرز کو پریشان کیا جارہاہے،تجاوزات آپریشن میں جائز چیزیں بھی گرائی جارہی ہیں،مہمند ڈیم ہرحال میں بنے گا اسے کوئی نہیں روک سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ سعید غنی صاحب سے درخواست ہے کہ ان کے احکامات گراؤنڈ تک نہیں پہنچے،جتنا میں وفاق کا منسٹر ہوں اتنا ہی منسٹر میں پنجاب،بلوچستان اورپورے پاکستان کاہوں،وفاق کیطرف سےمددکرونگاپھربھی اگر کچھ نہ ہواتووہ میری طبیعت کوبھی جانتےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مخالف سیاسی جماعتوں کا کام پہلے کرتا ہوں اور کرتارہوں گا،اگر روٹی کپڑا مکان اورسب چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی تو سیاست دفن ہوجائےگی،6 مہینے ہوگئے ہیں کیا کسی وزیر کا اسکینڈل آیا ؟

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ تھانے کی شکایات بہت کم ہوئی ہیں۔