ماہرین نےموسمیاتی تبدیلیوں کو انسانی بقا کے لیے خطرہ قرار دے دیا

ماہرین نےموسمیاتی تبدیلیوں کو انسانی بقا کے لیے خطرہ قرار دے دیا
کیپشن: بوٹو بشکریہ: ای یو کلائی میٹ

نیویار ک :موسمیاتی تبدیلیاں انسانی بقا کے لیے خطرہ قرار ، لاکھوں لوگ لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔ 

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق ، آنے والی  چند دہائیوں میں اڑھائی لاکھ لوگ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہو سکتے ہیں، 2014 میں ایک تحقیق کے بعد  اندازہ لگایا ہے کہ تقریبا 250،000  لوگ 2030 سے 2050 تک ہر سال موسمی تبدیلی کے باعث لقما اجل بن جائیں گے،ان اموات کی اہم وجوہات غذائیت کی کمی، ہیٹ سٹروک اور ملیریا  بتائی گئی ہیں ۔

ڈبلیو ایچ او  کی رپورٹ میں ایسی اموات کو شامل نہیں کیا گیا ہے جو موسمی تبدیلی کے باعث آسمانی آفات ، گرمی کی شدت میں اضا فہ اور پانی کی کمی کے باعث بنیں گے ، نئی تحقیق میں اس بات پر غور نہیں کیا گیا کہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے اموات کی شرح زیادہ ہو گی۔ 

ورلڈ بنک کی رپورٹ کے مطابق 2030  تک موسمی تبدیلی کے باعث 100 ملین لوگ سطح غربت سے نیچے چلے جائیں گے ، اس تبدیلی کی وجہ سے صحت کے مسائل میں اضافہ  ہو  گا ۔ 

ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ موسمی تبدیلی سے بچاؤ کی تدبیر جیسے پروجیکٹس پر زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔