لاہور :اداکارہ و ماڈل امان علی نے جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کر دیا ، ماڈل نے سوشل میڈیا پر اپنے ہونے والے شوہر بابر بھٹی کی تصویر بھی شیئر کر دی ہے ۔
96c7b805960a34a32e1d072614c07685
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ اور ماڈل امان علی جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی ، اداکارہ نے اپنے ہونے والے شوہر بابر بھٹی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے جس کو مداحوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا ہے ۔
956fb2dc59b5881bab8cb226d828f2f2
معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایج ایس وائی) نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر اداکارہ کی فلم ماہ میر کی ڈھولکی کا سین بھی شیئر کیا ہے جس میں اداکارہ کی شادی دکھائی گئی ہے ۔
مداحوں کی بڑی تعداد نے اداکار و ماڈل ایمان علی کی جانب سے اس فیصلے کو سراہا ہے ، واضح رہے کہ اداکارہ کی عمر اس وقت 38 برس ہے اور وہ معروف اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں ۔