میڈیا کے مفادات قومی معیشت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، فواد چوہدری

میڈیا کے مفادات قومی معیشت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، فواد چوہدری
کیپشن: مستقبل میں اشتہارات میں زیادہ حصہ ڈیجٹل میڈیا کو جائے گا، فوٹو / فائل

اسلام آباد: ہماری پوری کوشش ہے کہ اقدامات وہ کریں جس سے بحران سے نکلیں۔ہمیں مل کر ملک کے مسائل حل کرنے ہیں ۔بحیثیت پاکستانی ہمارا انٹرسٹ ہے کہ ڈالر پاکستان سے باہر نہ جائے۔سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی پیک ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے  میڈیا کنونشن سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے شریک ممبران سے میرا بہت پرانا تعلق ہے۔

ٹیکنالوجی ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے وہ تو آگے جائےگی۔انہوں نے کہا کہ اشتہارات کا بجٹ 86 ارب تک پہنچ گیا ہے۔مستقبل میں اشتہارات میں زیادہ حصہ ڈیجٹل میڈیا کو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کو اب ڈیجیٹیلائزیشن کی جانب توجہ دینی ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم پوری طرح میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑے ہیں۔میڈیا کے مفادات قومی معیشت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثییت رکھتا ہے ۔لاشعوری طور پر ہم مغربی میڈیا کے اینٹی سی پیک مہم کا حصہ بن جاتے ہیں۔سی پیک کواگر ہم سپورٹ نہیں کرتے تو ہم اپنے پاؤں پرکلہاڑی مارتےہیں۔ میڈیا کے رویے کے حوالے سے شکایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا آئل ریفائنری کے اہم منصوبے سے متعلق بالکل خاموش ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا کو قومی اکانومی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ قومی پائیدار ترقی کے لیے معاشی مفادات مشترک ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہمیں پائیدار میڈیا کی جانب بڑھنا ہوگا۔امریکا کے اخبارات حکومتی اشتہارات کی محتاج نہیں ہوتے۔18 وین ترمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے تحت 57 فیصد بجٹ صوبوں کو جا چکا ہے۔اس بجٹ میں اشتہارات کا بھی حصہ ہے جو علاقائی اخبارات کو صوبوں نے دینا ہے۔انہوں نے کہا میڈیا میں موجودہ بحران کیوں پیدا ہوا ہے اس کا تجزیہ ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ میڈیا کنونشن کا اہتمام اخباری مدیران کی تنظیم سی پی این ای نے کیا۔