بڑی اتحادی جماعت کے صوبائی وزیر نے اچانک استعفیٰ دیدیا

بڑی اتحادی جماعت کے صوبائی وزیر نے اچانک استعفیٰ دیدیا
کیپشن: Image Source : Facebook

لاہور :مسلم لیگ ق کے صوبائی وزیر نے اپنی قیادت کو استعفیٰ بھجوا دیا ،وزیر معدنیات عمار یاسر نے اپنی وزارت میں بے جا مداخلت کی وجہ سے استعفیٰ چوہدری شجاعت حسین کو بھجوا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی بڑی اتحاد ی جماعت کے صوبائی وزیرمعدنیات عمار یاسر نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ،مسلم لیگ ق کی اہم سیٹوں کی وجہ سے پنجاب میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے میں آسانی پیدا ہوئی تھی ،لیکن اچانک استعفیٰ کی وجہ سے تحریک انصاف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ، عمار یاسر نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ میں دبائو میں کام کرنے کا عادی نہیں، اپنی وزارت میں پوری طرح کام نہیں کر پارہا اس لیے وزارت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے اپنے استعفیٰ کے متن میں لکھا ہے کہ میری وزارت میں مجھے کام نہیں کرنے دیا جا رہا ،بے جا مداخلت اور بلاوجہ کی رکاوٹیں حائل کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے کا م کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے ۔عمار یاسر نے قیادت کے نام لکھا کہ آپ نے وزارت کیلئے میرا نام تجویز کیا جس پر احسان مند اور شکر گزار رہوں گا۔