جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان
Image by : Peter Della Penna

پورٹ الزبتھ : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کل پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائیگا ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کھیلا جائیگا ۔پاکستان کی جانب سے 11 ٹی 20 کھیلنے والے حسین طلعت ڈیبیو کریں گے ۔


پہلے ون ڈے میچ کیلئے قومی ٹیم کے 11 ممکنہ کھلاڑیوں میں امام الحق اور فخر زمان اوپنرز ہونگے ۔ ون ڈاؤن پوزیشن پر بابر اعظم ، چوتھے نمبر پر شعیب ملک ، پانچویں نمبر پر محمد حفیظ ، چھٹے نمبر پر حسین طلعت ،ساتویں نمبر کپتان سرفراز احمد ،آٹھویں نمبر پر شاداب خان ، نویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے حسن علی ، دسویں نمبر پر محمد عامر اور گیارہویں نمبر پر شاہین شاہیں آفریدی ٹیم کا حصہ ہونگے ۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کیخلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی ۔