سلامتی کونسل اجلاس سے بھارت پر دبائو بڑھے گا، منیر اکرم

سلامتی کونسل اجلاس سے بھارت پر دبائو بڑھے گا، منیر اکرم


نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارت پر دبائوبڑھے گا،  بھارت کو اپنے جارحانہ اقدامات واپس لینے کا پیغام دیا گیا ہے۔ سلامتی کونسل جب چاہے مسئلہ کشمیر کو اٹھا سکتی ہے۔

سلامتی کونسل کی 50سال سے غیر فعال قراردادیں اب فعال ہو چکی ہیں۔ نہ صرف چین بلکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے بھی واضح بیان دیا ہے۔ حق خودارادیت کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بھارت کی کوششوں کو رد کیا گیا۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھنے والی ٹینشن کا ذکر کیا ہے اس سے بھارت پر دبائو پڑے گا اور اپنے جارحانہ عزائم کو دھیما کرنے کے حوالہ سے ان کو ایک پیغام گیا ہے۔ جبکہ بھارت کا یک مئوقف کہ مقبوضہ کشمیر اس کا اندرونی معا ملہ ہے یہ مئوقف مستردکر دیا گیا ہے۔

ا ن کا کہنا تھا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دو مرتبہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے اور دوبارہ بھی اٹھا سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی  سلامتی کونسل کی 50سال سے غیر فعال قراردادیں اب فعال ہو چکی ہیں اور اس نے بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دہشت  گردی سے جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو رد کر دیا ہے۔