امریکہ اور یورپ پر تنقید، ٹرمپ کی ایرانی سپریم لیڈر کو سخت تنبیہ

امریکہ اور یورپ پر تنقید، ٹرمپ کی ایرانی سپریم لیڈر کو سخت تنبیہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو جمعہ کے روز کی گئی تقریر پر سخت جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ خامنہ ای کو اپنے الفاظ اور باتوں پر خود غور کرنا چاہیے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر پوسٹ بیان میں کہا کہ ایران کے نام نہاد سپریم لیڈر جو کسی بھی اعتبار سے سپریم نہیں نے اپنی ایک تقریر میں امریکا اور یورپ کے بارے میں کچھ بے ہودہ باتیں کیں۔

انہیں پتا نہیں کہ ایران کی معیشت کس طرح بکھر رہی ہے۔ عوام پریشان حال ہیں۔ ایرانی لیڈروں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔