بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ۔ محموداللہ ہی کپتان ہوں گے جبکہ شاندار اوپنر تمیم اقبال بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیا ب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، 24جنوری سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی سیریز کے لیے بنگلہ دیش نے محموداللہ کو کپتان برقرار رکھا ہے۔آف اسپنر مہدی حسن، بلے باز نجم الحسن شانتو اور روبیل حسین کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 

ٹیم میں محمد محموداللہ(کپتان)، تمیم اقبال، سومیا سرکار، محمد نعیم، نجم الحسن شانتو، لٹن داس، محمد متھن، عفیف حسین، مہدی حسن، امین الاسلام، مستفیض الرحمان، شفیع الاسلام، الامین حسین، روبیل حسین اور حسن محمود شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم دو مرحلوں میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں تین ٹی20، دو ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔