بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  میں نئی پیش رفت، سرکاری افسران کی شامت

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  میں نئی پیش رفت، سرکاری افسران کی شامت

اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  میں نئی پیش رفت سامنے آ گئی، اس سکیم سےناجائز  فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران کیخلاف ایکشن لے لیا، پہلے مرحلے میں گریڈ17 کے چار افسران کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس افسران کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ یہ چار افسران اپنی بیگمات کے نام پر بی آئی ایس پی سے وظیفہ لے رہے تھے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں افسران سے 4لاکھ 40ہزار196روپے واپس لیے گئے ہیں۔ برطرف کیے گئے افسران میں نعمان ذہیم، شفیع اللہ، سید فضل امین اور سبیل خان شامل ہیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بیگمات کے نام پر وظیفہ لینے والے افسران کا تعلق ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان سے ہے۔ چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشترکے مطابق ایک لاکھ 40 ہزار سرکاری ملازمین وظیفہ وصول کرنے والوں میں شامل تھے۔