پاکستان میں عالمی وبا کے وار جاری، 46 مریض جاں بحق، مجموعی تعداد 10997 ہوگئی

Global epidemic continues in Pakistan, 46 patients killed, the total number has reached 10997
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا میں مبتلا مریضوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 46 افراد کے جاں بحق ہونے کی رپورٹس ہیں جبکہ مجموعی تعداد 10 ہزار 977 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک بھر میں عالمی وبا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 211، ایکٹو کیسز 34 ہزار 986 ہے  جبکہ 4 لاکھ 75 ہزار 228 افراد اس موذی مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیٹا میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں 8631، بلوچستان میں 18612، گلگت بلتستان میں 4884، اسلام آباد میں 40111، خیبر پختونخوا میں 63615، پنجاب میں 149782 اور سندھ میں 235756 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق آزاد کشمیر میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 285، بلوچستان میں 322، گلگت بلتستان میں 27، اسلام آباد میں 1740، خیبر پختونخوا میں 3592، پنجاب میں 10861 اور سندھ میں 18159 ہو چکی ہے۔

اس وبائی مرض سے جاں بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے جبکہ سندھ کو دوسرا نمبر ہے۔ این سی او سی کے ڈیٹا کے مطابق پنجاب میں اب تک 1132 اور سندھ میں 3793 مریض اس وبا سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا می 1783، اسلام آباد میں 457، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 241 افراد اب تک اس مرض سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے دعویٰ کیا تھا کہ عالمی وبا کے تدارک کیلئے جلد دوائیاں پاکستان میں دستیاب ہونگی۔

ادھر بھارت نے ملک گیر حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم شروع بھی کر دی ہے۔