پاکستانی میڈیا مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، وزیر خارجہ

Pakistani media should play its role in exposing Modi government's lies: Foreign Minister
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

وزیر خارجہ کی جانب سے جری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ہمارے میڈیا کا بہت بڑا امتحان ہے۔ ہندوستان کا میڈیا، بی جے پی سرکار کے پروپیگنڈا ہتھیار کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے بی جے پی سرکار کو کافی دقت ہو رہی تھی، پانچ ریاستوں میں انہیں شکست ہوئی،چنانچہ ہوا سازگار بنانے کیلئے اور صرف سیاسی مقصد کے تحت خود حملہ کروا کر اپنے 40 فوجیوں کو مروایا اور ان لاشوں پر سیاست کی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے جب پلوامہ کا ناٹک رچایا تو ہم نے فوری طور پر اسے مسترد کیا اور اسے ایک جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔ اس سازش میں، آر ایس ایس کے نظریہ کی پیروکار بی جے پی سرکار اور ان کے ایک میڈیا ہاؤس کا گٹھ جوڑ سب کے سامنے واضح ہو چکا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ہندوستان کے غیر جانبدار صحافی اس گٹھ جوڑ پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ یکم اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دو لاکھ فوج بھجوائی اور بہانہ بنایا کہ انہیں یاتریوں کی حفاظت مقصود ہے۔ دو لاکھ فوج بھیجنے کا اصل مقصد 5 اگست کے اقدامات کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 14 نومبر کو ہم نے ایک ڈوزئیر کے ذریعے بھارت کی جانب سے دہشتگردی کی پشت پناہی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے رکھے۔ ای یو ڈس انفولیب کی رپورٹ نے ہندوستان کے مذموم عزائم کو مزید بے نقاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خطرناک لوگ ہیں یہ اپنے سیاسی مقاصد کیلئے پورے خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ عالمی برادری کو ہمارے ڈوزئیر میں پیش کردہ ٹھوس شواہد اور ان