ارنب گوسوامی نے ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار کر دیا، فیاض الحسن چوہان

Arnab Goswami exposes India's ugly face to world: Fayyaz-ul-Hassan Chauhan
کیپشن:   فائل فوٹو

لاہور: صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹ نے ایک مرتبہ پھر ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار کر دیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے بھارت کو ناصرف اپنے ہمسایہ ممالک بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک خطرناک بم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور خفیہ ادارے آئی ایس آئی پر الزام تراشیاں کی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں پاکستان کے خلاف بھارت کے تمام دعوے جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کرنل پروہت اور آر ایس ایس لیڈر سوامی آنند کو سمجھوتہ ایکسپریس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈین نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں پٹھان کوٹ واقعے میں پاکستانی کردار کی تردید کی۔ 2014ئ میں کانگریس کے سابق وزیر سلمان خورشید نے اسی نوعیت کی پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں دہشتگردی میں ہمیشہ بی جے پی، آر ایس ایس اور ملٹری سٹیبلشمنٹ ملوث ہوتی ہے۔ اب اناب گوسوامی اور بے اے آر سی سربراہ کی چیٹ کے بے نقاب ہونے سے بھارت کے جھوٹ پر مہر ثبت ہو گئی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بھارت کی بے بنیاد پاکستان دشمنی اس خطے سمیت تمام دنیا کے لیے خطرہ ہے۔