امریکی صدر کی تقریب حلف برداری سے قبل ایک اور انتہائی افسوسناک خبر

US New President Joe Biden

واشنگٹن:نئے امریکی صدرکی حلف برداری تقریب چیلنج بن گئی،ٹرمپ کے حامیوں کی جانب  سے مسلح احتجاجی مظاہروں  کاالرٹ جا ری کر دیا گیا ،واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب پولیس نے ایک مسلح شخص کو گرفتار کرلیاجس کے قبضے سے پستول اور پانچ سو گولیاں برآمدہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی تقریب حلف برداری کو ٹرمپ کے حامیوں نے انتہائی مشکل بنا دیا ،امریکہ کی متعدد ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کر دگیا ،شہریوں کو غیر ضروری سفر سے روک دیا گیا ،امریکہ کے کئی شہروں میں کرفیو جیسی صورتحال ہے ،نیشنل گارڈ کے مزید فوجی دستے واشنگٹن پہنچ گئے۔

جو بائیڈن کے حلف اٹھانے کی تقریب سے قبل تمام 50 ریاستوں کے علاوہ دارالحکومت واشنگٹن میں مسلح مظاہروں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے،20 جنوری کو جوبائیڈن کی صدر کا حلف اٹھانے کی تقریب سے قبل امریکا بھر میں مسلح مظاہروں کا الرٹ جاری ہو چکا ہے ۔

ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے مسلح احتجاجی مظاہرے ہوسکتے ہیں، امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے خبردار کردیا،نیشنل گارڈ کے مزید فوجی دستوں کو واشنگٹن بھیج دیا گیا،کیپیٹل ہِل سے کئی میل دور بھی سڑکیں بند کر دی گئیں ،کنکریٹ کی رکاوٹیں نصب ہو چکیں ،واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب پولیس نے ایک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا،قبضے سے پستول اور پانچ سو گولیاں برآمدہوئی ہیں ،سکیورٹی اداروں نے مسلحہ شخص کی گرفتاری کے بعد پورے شہر میں فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا ہے ،تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے فور ی نمٹا جا سکے ۔