تحریک انصاف کے اہم رہنماوں سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل

تحریک انصاف کے اہم رہنماوں سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
کیپشن:    تحریک انصاف کے اہم رہنماوں سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل سورس:   فائل فوٹو

اسلام آباد الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن، تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری ، علی زیدی، عامر لیاقت جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی سمیت 154 اراکیں اسمبلی کی رکنیت معطل ہو گئی۔ 

مالی گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کی۔ جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں وفاقی وزرا فواد چوہدری، خالد مقبول صدیقی، علی زیدی، ڈاکٹرعامر لیاقت حسین اور فہمیدہ مرزا بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 3 سینیٹرز مصدق ملک، کامران مائیکل اور شمیم آفریدی کی رکنیت بھی معطل کی گئی۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 48، کے پی اسمبلی کے 26 اراکین کی رکنیت معطل ہوئی ہے جبکہ بلوچستان اسمبلی کے چھ ارکان کی رکنیت معطل کی ہے اور ان میں سردار یار محمد رند اور اختر لانگو بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے کے حوالے سے سنیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معطل ارکان ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتے جبکہ گوشوارے جمع کروانے تک رکنیت معطل رہے گی۔