مفتی عبدالقوی کو تھپٹر مارنے کا اعتراف حریم شاہ نے کر لیا

مفتی عبدالقوی کو تھپٹر مارنے کا اعتراف حریم شاہ نے کر لیا
سورس:   فائل فوٹو

کراچی: ہر وقت خبروں میں رہنے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو تھپٹر مارنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ حریم شاہمفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہیں اور وہ بس اچانک ہڑ بڑا اٹھتے ہیں۔ اس واقعے کے بعد چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب حریم شاہ نے خود ہی اعتراف کرلیا ہے۔

حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی اور کہا کہ اس نے تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد مل جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال کی سوشل میڈیا سیلبرٹی حریم شاہ کے ساتھ ویڈیو کال سامنے آئی تھی۔ ویڈیو کال میں مفتی قوی نے حریم شاہ سے کہا تھا کہ آپ سے ملنا چاہتا تھا مگر تقدیر غالب آگئی۔

مفتی قوی نے حریم شاہ سے فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ میری شہزادی غصہ نہیں کرتے، شہزادی اپنا چہرہ تو دیکھاؤ جس پر جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ میں منافقین کو چہرہ نہیں دکھاتی۔ 

اس سے قبل ایک نجی چینل کے پروگرام میں مفتی قوی نے آئندہ کسی بھی خاتون کے ساتھ تصویر نہ لینے کا وعدہ کیا تھا۔