حبا بخاری اور ان کے شوہر اریض احمد کے درمیان نکاح کے اگلے ہی دن لڑائی

حبا بخاری اور ان کے شوہر اریض احمد کے درمیان نکاح کے اگلے ہی دن لڑائی
کیپشن: حبا بخاری اور ان کے شوہر اریض احمد کے درمیان نکاح کے اگلے ہی دن لڑائی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی کی خوبصورت جوڑی اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر اریض احمد کے درمیان نکاح کے اگلے ہی دن لڑائی ہو گئی۔

رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز کی خوبصورت اداکارہ حبا بخاری نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں حبا اور اریض دولہا دلہن بنے ہوئے گاڑی میں جا رہے ہیں اور اس دوران دونوں کے درمیان بہت ہی کیوٹ فائٹ ہو جاتی ہے۔

اریبا اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں میں تمہیں کتنی بری لگتی ہوں جس پر اریض کہتے ہیں اتنی کہ میں نے تم سے شادی کر لی۔ اس کے بعد اریض اپنی نئی نویلی دلہن سے شکوہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ تاریخ گواہ ہے تم نکاح کے اگلے دن مجھے سے لڑی ہو۔

اریض کے اس شکوے پر حبا غصے سے کہتی ہیں اب یہ بھی بتاؤ کہ میں تم سے کیوں لڑی ہوں اور پھر خود ہی جواب دینے لگتی ہیں تاریخ گواہ ہے کہ نکاح کے اگلے دن تم پورا دن غائب رہے ہو جبکہ اپنے دوستوں میں تھے یا پتہ نہیں کہاں تھے مجھے نہیں پتہ۔ لیکن تم پورا دن غائب تھے اور یہ نقصان ہے محبت کی شادی کا۔

تاہم اریبا اور اریض کے درمیان یہ کوئی سنجیدہ لڑائی نہیں تھی بلکہ بہت کیوٹ فائٹ تھی اور اس لڑائی میں دونوں کی ایک دوسرے کے لیے محبت صاف صاف جھلک رہی تھی۔

ویڈیو میں اریض احمد اپنی اہلیہ اریبا سے پہلی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جب میں تم سے پہلی بار ملا تھا مجھے تمہاری اس وقت کی ایک ایک بات یاد ہے۔

مصنف کے بارے میں