ان وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈال دینے چاہیں ،نو ر عالم بھی چپ نہ رہے ،نیا پنڈورا باکس کھول دیا 

Noor Alam Khan, PTI, Pervaiz Khattak

اسلام آباد:پرویز خٹک کی طرف سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن نو رعالم خا ن نے کہا کہ مجھے  میڈیا کے ذریعے معلوم ہو ا ہے کہ پرویز خٹک نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ،انہوں نے کہا مجھے شوکاز صرف عمران خان ہی جاری کر سکتے ہیں ۔

تحریک انصاف کے رکن نور عالم خان کا کہنا تھا کہ کرپشن بجلی کی نا انصافی ،لوڈشیڈنگ اور سوئی گیس ایشو پر آواز بلند کی تھی ،اگر اس پر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ،انہوں نے کہا وہ آج بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اگلی تین صفوں میں بیٹھے وزرا کے نام ای سی ایل میں شامل ہونے چاہیں ۔

ae5f61f9be2fc1ed94e6957f2cf3fe9a

نورعالم خان کا کہنا تھا انھیں میڈیا کے ذریعے علم ہوا ہے کہ پرویز خٹک صاحب نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ۔ نورعالم نے ٹویٹ میں کہا پہلی بات یہ ہے کہ صرف عمران خان ہی انھیں شوکاز نوٹس جاری کر سکتے ہیں ، دوئم  انھوں نے کرپشن اور بجلی کی نا انصافی لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کے خلاف بات کی تھی ،وہ اب  بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اگلی تین صفوں میں بیٹھے وزرا کے نام ای سی ایل میں ہونے چاہیں۔