ملک میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اہم فیصلے، تعلیمی اداروں سے متعلق اہم خبر

NIH, Omicron, Covid-19, Pakistan Health Department,

اسلام آباد :ملک بھر میں کورونا کے پھیلائو کو روکنے اور تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا جس کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایچ  )کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ آئندہ دو ہفتے ہو گی،کورونا ٹیسٹنگ میں بلند شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتہ بند رکھے جائیں گے،ذرائع کے مطابق 12 سال سے زائد عمر طلبہ کیلئے بھی کورونا ویکسی نیشن کو بھی لازمی قرار دیدیا گیا ۔

این ایچ آئی کا کہنا ہے تعلیمی اداروں میں سو فیصد طلبہ کی ویکسینیشن یقینی بنائی جائے گی،ویکسینیشن سے استثنی کیلئے طلبہ کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا،انہوں نے مزید کہاویکسینیشن نہ کرانے والے طلبہ تعلیمی سہولیات سے محروم رہیں گے۔