امریکہ اور کینڈا میں برفانی طوفان کے باعث نظام زندگی درہم برہم 

Heavy Snow, Heavy Snow, strong winter storm, US Canada Strom, Ontario, New York City



واشنگٹن:امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہونے لگا،24 گھنٹوں کے دوران 1600 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔

کینڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکا میں برفا نی طوفان کے باعث گزشتہ  24 گھنٹوں میں 1600 پروازیں منسوخ کی گئی ،واشنگٹن سمیت مختلف ریاستوں میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں ۔ 
 
 ادھر  کینیڈا کے صوبے کیوبیک اور اونٹاریو بھی برفانی طوفان کے باعث اسکول بند کردیے گئے ہیں، کینیڈین صوبے کیوبیک کے وزیر ٹرانسپورٹ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔