فیصل آباد: مرید نے تعویذ کام نہ کرنے پر پیر کو قتل کردیا

فیصل آباد: مرید نے تعویذ کام نہ کرنے پر پیر کو قتل کردیا
سورس: File

فیصل آباد: فیصل آباد میں تعویذ کام نہ کرنے پر مرید نے پیر کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

فیصل آباد پولیس کے مطابق ملزم نے پیر سے روٹھی بیوی کو منانے کے لیے تعویذ لیا تھا ۔  تعویذ لینے کے باوجود بیوی سے صلح نہ ہوئی اور طلاق ہوگئی ۔ 

ملزم نے طیش میں آکر پیر کو اغوا کیا اور قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی ۔ پیر کی لاش 10 دن بعد نہر سے برآمد ہوئی۔ 

پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا اور آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں