پنجگور : سرحدپار سے دہشت گردوں کا چوکاب سیکٹر میں حملہ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے

پنجگور : سرحدپار سے دہشت گردوں کا چوکاب سیکٹر میں حملہ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے

پنجگور:آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے  چوکاب سیکٹر  حملے میں سرحدپار سے دہشت گردوں  کے حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ایرانی علاقے سے چوکاب سیکٹر میں  سکیورٹی فورسز پرحملہ کیا،حملے کے وقت سیکورٹی فورسز کے اہلکار  پیٹرولنگ پر تھے۔ 

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے پاک ایران سرحد پر ایسی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے پاکستانی حکام   ایرانی اہلکاروں سے رابطے میں ہیں ۔