وفاقی حکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیخلاف دائر درخواست واپس لے لی

وفاقی حکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیخلاف دائر درخواست واپس لے لی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءشہباز گل کی ضمانت مسترد کرنے سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطاءبندیال نے وفاقی حکومت کی درخواست پر ان چیمبر سماعت کی اور اس دوران شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی۔ 
وفاقی حکومت کے وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے درخواست میں اپنے جرم کو دہرایا ہے، شہباز گل کے خلاف نیا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے اور اب ان کی ضمانت منسوخی کیلئے متعلقہ فورم پر درخواست دی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں