نواز شریف ایک ماہ میں پاکستان آرہے ہیں، استقبال کرنے خود ائیرپورٹ جاوں گا: گورنر پنجاب

نواز شریف ایک ماہ میں پاکستان آرہے ہیں، استقبال کرنے خود ائیرپورٹ جاوں گا: گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ایک ماہ میں پاکستان آرہے ہیں ، اُن کا استقبال کرنے خود ائیرپورٹ جاوں گا ۔ مریم نواز بھی ایک ہفتے میں پاکستان پہنچ رہی ہیں ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کے لئے پرویز الٰہی اور ملک احمد خان سے بات کی ، دونوں نے ایک دوسرے کے نام پر اتفاق نہیں کیا ، عام انتخابات مقررہ مدت میں ہونے چاہیں ، گورنر راج کے نفاذ پر کبھی سنجیدگی سے غور نہیں ہوا ۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ پرویز الٰہی نے ان سے ون ٹو ون ملاقات میں کہا تھا وہ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے ، پرویز الہی نے کہا تھا وہ اسمبلی نہ توڑنے پر عمران خان کو قائل کرلیں گے ۔ نگران وزیراعلیٰ پر اتفاق کے لئے بہت کوشش کی مگر کامیابی نہ ملی ۔

مصنف کے بارے میں