کراچی :ملک میں سو نا 2100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ ایک لاکھ 86 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1801 روپے اضافے سے ایک لاکھ 59 ہزار 894 روپے ہے ،عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے 1915 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ۔