الیکشن کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی: عمران خان

الیکشن کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی: عمران خان

لاہور (شیراز احمد شیرازی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں تمام تنظیموں نے ڈور ٹو ڈور مہم کے حوالے سے بریفنگ کی جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 
پی ٹی آئی کے چیئرمین چیئرمین عمران خان نے جلد از جلد بلاک کوڈ لیول پر تنظیمیں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا کام صاف شفاف انتخابات کروانا ہے مگر نگران وزیراعلی کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دئیے گئے نام ان کی غیر سنجیدگی کا اظہار ہے۔ 
سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نے نگران حکومت کیلئے ایسے نام دئیے جن پر کوئی بھی اعتراض نہیں اٹھا سکتا اور سب کو قابل قبول ہوں گے۔ 

مصنف کے بارے میں