ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کا 1.1 ارب ڈالر قرض روکنے کی وجہ سامنے آگئی

ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کا 1.1 ارب ڈالر قرض روکنے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد: ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کا 1.1 ارب ڈالر قرض روک دیا گیا ، قرض روکنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کی جانب سے متعلقہ اقدامات نہ کرنے پر قرض روکا گیا ہے ۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرضہ موخر نہیں ہوا ، حکومت قرض کے حصول کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔ عالمی بینک کی جانب سے کچھ مطالبات تھے جن کا تعلق صوبوں سے ہے ۔ ہماری طرف سے تمام کام مکمل ہے لیکن عالمی بینک کے وکیلوں کے مطابق کچھ دستاویز کم ہیں ۔

مصنف کے بارے میں