پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں 35 استعفے قبول کرنے کا معاملہ چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں 35 استعفے قبول کرنے کا معاملہ چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (شیراز احمد شیرازی)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے 35 استعفے قبول کرنے کے فیصلے کو عدالت سمیت کسی بھی لیگل فورم پر چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے قبول ہونے کے معاملے پر پارٹی کے سیاسی و قانونی ماہرین کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، اسد قیصر، عمر ایوب سمیت لیگل ماہرین اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ 
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے فیصلے کو عدالت سمیت کسی بھی لیگل فورم پر چیلنج نہیں کرے گی بلکہ قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں الیکشن لڑا جائے گا۔ 
چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں انتخابات لڑنے کی منظوری بھی دیدی ہے اور تمام حلقوں میں سابق وزیراعظم ہی امیدوار ہوں گے تاہم انتخابی مہم متعلقہ ایم این اے چلائے گا۔ 
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تحریک انصاف اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کیلئے بھی سپیکر سے رابطہ کرے گی اور سپیکر قومی اسمبلی کو پارٹی کے فیصلے سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں