شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل میں بھرپور کم بیک کیلئے پرعزم

شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل میں بھرپور کم بیک کیلئے پرعزم

لاہور: فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں شرکت کیلئے پوری طرح تیار ہیں جن کا کہنا ہے کہ رننگ اور باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں۔ 
تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی نے کہا کہ انجری کی وجہ سے کھیل سے دوری ایک مشکل ترین وقت تھا لیکن اب ایک بار پھر میدان میں اترنے کیلئے تیار ہوں اور اس مقصد کیلئے مکمل فٹنس کے ساتھ ردھم اور فارم حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں۔ 
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم سے دوری نے بھی بہت کچھ سکھایا جبکہ مداح مجھے کم بیک کے بعد دوبارہ سے اسی لگن کے ساتھ باؤلنگ کرتا دیکھیں گے، فٹنس برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا اور کھلاڑیوں کو انجریز کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اب میں رننگ اور باؤلنگ کے ساتھ بیٹنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کررہا ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کا آغاز 13 فروری سے ملک کے چار سینٹر، لاہور، کراچی ، راولپنڈی اور ملتان میں ہو رہا ہے اور اس دوران شائقین کرکٹ ایک بار پھر دنیا بھر کے نامور کھلاڑیوں کو پاک سرزمین پر چھکوں اور چوکوں کی برسات کرتا دیکھیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں