نواز شریف کو عدالت سے جھوٹ بولنے پر معاف نہ کیا جائے: شیخ رشید

نواز شریف کو عدالت سے جھوٹ بولنے پر معاف نہ کیا جائے: شیخ رشید

اسلام آباد: پاناما کیس کی سماعت کے دوسرے روز سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کہنے کو کچھ نہیں حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے اور ملکی اداروں کو تباہ نہ کیا جائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ والیم 10 کھولنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اگر یہ کھل گیا تو باقی گند نکل آئے گا۔

  انہوں نے کہا کہ عدالت کو بتایا تھا معمولی باتوں پر 22 ایم این ایز کو فارغ کیا گیا تھا اور اب نواز شریف کو عدالت سے جھوٹ بولنے پر معاف نہ کیا جائے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی اولادوں کیلئے مال جمع کرتے رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں