انیل کپورکےساتھ کام کر کے برسوں کا خواب پورا ہوگیا‘ارجن کپور

انیل کپورکےساتھ کام کر کے برسوں کا خواب پورا ہوگیا‘ارجن کپور

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ سپر اسٹار چچا انیل کپور کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا لیکن رشتہ داری کی وجہ سے کبھی خود ان سے اپنی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔ انیل کپور اپنے بھتیجے ارجن کپور کے ساتھ پہلی بار فلم ’مبارکاں‘ میں جلوہ گر ہوں گے جو 28 جولائی کو ریلیز ہوگی، فلم میں ارجن کپور ڈبل کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور نے کا کہنا ہے کہ فلم ’مبارکاں‘ میں انیل کپور کے ساتھ کام کر کے میرا دیرینہ خواب پورا ہو گیا لیکن میں نے رشتہ داری کی وجہ سے کبھی بھی چاچو سے اپنی اس خواہش کا اظہار نہیں کیا جب کہ میں اکثر اپنے ارد گرد کے لوگوں سے کہتا تھا کہ یہ لوگ مجھے چاچو انیل کے ساتھ کیوں کاسٹ نہیں کرتے۔

ارجن کپور کا کہنا تھا کہ بچپن سے چاچو کی اداکاری دیکھتا آ رہا ہوں اور مجھے یقین تھا کہ ایک دن موقع ملنے پر میں ضرور ان کے ساتھ کام کروں گا لہذا جب انیل کپور میرے پاس آئے اور کہا کہ فلم ’مبارکاں‘ کے کردار کے لیے تم بہترین انتخاب ہو اور تمہیں فلم کا اسکرپٹ پڑھنا چاہیئے، یہ میرے لیے بڑے فخر کی بات تھی اور میں نے فوراً اس کردار کو نبھانے کی حامی بھرلی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں