چودھری نثار کو شدید کمر درد کی شکایت، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا

چودھری نثار کو شدید کمر درد کی شکایت، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا

 اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان کو گذشتہ کئی روز سے کمر درد کی شکایت تھی لیکن آج وہ اچانک شدید درد کے باعث دفتر سے گھر چلے گئے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عارضے کے باعث تمام تر سیاسی سرگرمیاں بھی منسوخ کر دیں جب کہ ڈاکٹروں کی جانب سے بھی انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یاد رہے سیاسی حلقوں میں چہ موگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ وزیر داخلہ چودھری نثار مسلم لیگ ن کی قیادت سے ناراض ہیں اور اس لئے سیاسی سرگرمیوں میں نظر نہیں آتے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں کی جانب سے وزیر داخلہ چودھری نثار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چودھری نثار کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی تھی۔

انھوں نے کہا تھا کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں کہ وہ مسلم لیگ چھوڑ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار مسلم لیگ ن کے اہم رکن ہیں اور ان سب باتوں کا جواب وہ خود پریس کانفرنس میں دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں