کترینہ اور رنبیر کپور کی فلم جگا جاسوس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

کترینہ اور رنبیر کپور کی فلم جگا جاسوس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

 ممبئی: رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی جوڑی نے فلم جگا جاسوس میں بہترین اداکاری دکھا کر مداحوں کو ایک بار پھر خوش کر دیا۔ رنبیر اور کترینہ کی فلم جگا جاسوس بھارتی سینما گھروں میں شائقین کو لانے میں کامیاب ہو گئی ہے اور فلم نے 4 دن میں بہترین بزنس کرتے ہوئے 37 کروڑ سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔

فلم نے نمائش کے پہلے روز 8 کروڑ، دوسرے روز 11 کروڑ اور تیسرے روز 12 کروڑ سے زائد کا بزنس سمیٹا۔ انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ایک نوجوان جاسوس کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باپ کی تلاش میں نکلتا ہے .

جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کے پورے ٹریلر میں کوئی ڈائیلاگ شامل نہیں تھا۔ یاد رہے فلم جگا جاسوس کو 14 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں