مائیکروسافٹ کانفرنس اختتام پذیر، پاکستانی کمپنی پارٹنر آف دی ایئر قرار

مائیکروسافٹ کانفرنس اختتام پذیر، پاکستانی کمپنی پارٹنر آف دی ایئر قرار

واشنگٹن :واشنگٹن میں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ’مائیکروسافٹ‘ کی تین روزہ بین الااقوامی پارٹنرشپ کانفرنس ختم ہوگئی ہے۔ اس کانفرنس میں پاکستان کی دس کمپنیوں نے شرکت کی جن میں سے ایک ’کنفیوزسلوشن‘ کو مائیکروسافٹ نے اپنا ’پارٹرنر آف دی ائر‘ قرار دیا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں منعقد ہونے والی مائیکروسافٹ کی اس سالانہ پارٹنرشپ کانفرنس میں دنیا بھر سے سترہ ہزار سے زائد آئی ٹی ماہرین نے شرکت کی اور مائیکروسافٹ کی نئی ٹیکنالوجی اور مستقبل کے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا۔

کانفرنس کے پاکستانی شرکا کا کہنا تھا کہ ملک میں آئی ٹی کے حوالے سے صلاحیتیں اور امکانات بھارت کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہونے کے باوجود محض ٹیکس نظام کی اصلاح نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی کمپنیاں عالمی مسابقت کے قابل نہیں۔

ایک اور پاکستانی ماہر خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ مائیکروسافٹ نے دو ہزار چودہ میں بھارت میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، ایسی بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں بھی ممکن ہے۔ تاہم، اس کے لئے، حکومت کو ضروری اصلاحات کرنا ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں