گوگل میپ کا نیا فیچر تیار،اب راستے کی پینوراما تصاویر بھی فراہم کریگا

گوگل میپ کا نیا فیچر تیار،اب راستے کی پینوراما تصاویر بھی فراہم کریگا

نیویارک:گوگل میپ ایک نئے منصوبے پر کام کر رہا ہے، جس پر تجرباتی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا ہے، ممکنہ طور پر اسے آنے والے چند ماہ میں متعارف کرایا جائے گا۔گوگل میپ راستوں اور گلیوں کی لینڈ اسکیپ اور پینوراما تصاویر بنانے اور انہیں گوگل میپ سے منسلک کرنے کے تجرباتی منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل کی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس منصوبے پر سافٹ ویئر انجنیئر ہیوئی فانگ کی نگرانی میں ایک ٹیم کام کر رہی ہے، جو اے ون آرٹیفیشل الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے اسٹریٹس کی تصاویر لینے کے تجربات کر رہی ہے۔شروعاتی طور گوگل میپ کے اس آرٹیفیشل ازخود تصاویر لینے والے منصوبے کا تجربہ صرف کیلی فورنیا میں کیا جا رہا ہے، جہاں گوگل کے ازخود مصنوعی سسٹم کی جانب سے لی جانے والی لینڈ اسکیپ اور پینوراما تصاویر نہایت ہی اعلیٰ رزلٹ کی ہیں۔

اس منصوبے کے تحت گوگل کا ازخود مصنوعی سسٹم ان تمام گلیوں، راستوں اور لوکیشن کی تصاویر لے گا، جو گوگل میپ سے منسلک ہوں گی۔منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم نے تصاویر کے رزلٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے آفیشل فوٹوگرافرز سے تجاویز بھی طلب کیں۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس منصوبے کو کب تک عام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، اور اسے گوگل میپ سے کس طرح منسلک کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں