برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ

برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ

لندن:برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوگیا،لندن میں ایک شخص نے میٹرواسٹیشن پر بیٹھی مسلمان خاتون کاحجاب کھینچنے کی کوشش کی ،روکنے پر تشدد کیا اور غلط زبان کا استعمال کیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے میٹر و سٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں بیٹھی انیسو عبد القادر نامی مسلمان خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے ان کا حجاب اتارنے کی کوشش کی ، روکنے پر خاتون پر تشد د کیا گیا،مسلمان خاتون کی دوست بھی حملہ آور سے نہ بچ سکیں۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے ان کے منہ پر تھوک پھینکا،حملہ آور کے ساتھ موجود خاتون نے مسلمان خواتین کو دھمکایا اور غلط زبان استعمال کی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں