چین میں پنگو نسل کے کتے کی کلوننگ کا کامیاب تجربہ

چین میں پنگو نسل کے کتے کی کلوننگ کا کامیاب تجربہ

بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع سینو جین نامی کمپنی نے پنگو نسل کے ایک کتے کی کلوننگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

یہ کلوننگ کے طریقہ کار سے پیدا ہونے والا تیسرا کتا ہے جو کہ 99.9 فیصد اپنی نسل کے کتوں سے مشابہت بھی رکھتا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کلون شدہ کتے کی عادت و اطوار اپنے ہم جنسوں سے ملتی ہیں جس کی وجہ سے اسے گھلنے ملنے میں دیر نہیں لگی۔

چینی ماہرین نے کہا ہے کہ اس تجربے کے تحت ہم نے 10 کتے پیدا کرنے کی کوشش کی البتہ صرف 2 کتوں کودنیا میں لانے میں کامیاب ہو پائے ہیں۔ یہ کتے دس ماہ کی عمر کو پہنچتے ہی افزائش نسل کے قابل ہو جائیں گے۔

اس اہم تجربے کے بعد ماہرین کے مطابق اس طبی ٹیکنالوجی سے انسانوں کے جینیاتی امراض کے علاج میں استعمال کا بھی امکان پیدا ہوگا۔

مصنف کے بارے میں