بھارت میں انتہاپسندی عروج پر ، کرکٹر محمد شامی کو بھی نہ بخشا

بھارت میں انتہاپسندی عروج پر ، کرکٹر محمد شامی کو بھی نہ بخشا

کولکتہ: بھارتی انتہا پسند ہندوئوں نے اپنے ملک کے معروف مسلمان کرکٹر محمد شامی کو بھی نہ بخشا ، حملہ اور سنگین دھمکیاں دے ڈالیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ہندوانتہا پسند وں نے بھارتی قومی ٹیم کے مسلمان کرکٹر محمد شامی کے گھر پر حملہ کیا اوران کے چوکیدار کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
محمد شامی کاٹجو نگر کے علاقے میں اپنے گھر کے باہر کار پارک کررہے تھے کہ اسی اثنا میں پاس سے گزرتے موٹرسائیکل سوار 3 نوجوانوں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔نوجوانوں کو محمد شامی کیساتھ الجھتا دیکھ کر محمد شامی کی بلڈنگ کا چوکیدار ان کی مدد کو آیا تو تینوں نوجوانوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔بات یہیں ختم نہیں ہوئی، 15 منٹ بعد تینوں نوجوان واپس آئے اور عمارت میں گھس گئے۔ جس کے بعد کرکٹر نے فون کرکے پولیس طلب کرلی لیکن تب تک انتہا پسند نوجوان فرارہو چکے تھے۔
بھارتی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تینوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔