بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مظالم جاری، مزید3کشمیری شہید

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مظالم جاری، مزید3کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر:بھارتی افواج کے قبضے میں وادی کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی کے مظالم کی کہانی ختم ہونے کانا م نہیں لے رہی، مزید3کشمیریوں کوجعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے میں 3کشمیریوں کو شہید کر دیا۔مذکورہ جعلی مقابلہ مقبوضہ وادی کے ضلع اننت ناگ میں کے گاﺅں وانی ہامہ میں ہوا ہے، جہاں بھارتی فوج نے ایک کارروائی کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔