موبائل فون استعمال کرنے سے منع کرنے پر بھارتی فوجی نے میجر کو قتل کر دیا

موبائل فون استعمال کرنے سے منع کرنے پر بھارتی فوجی نے میجر کو قتل کر دیا

سری نگر: بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ڈیوٹی کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر سرزنش کے بعد ایک فوجی نے اپنے سینئر افسر کو قتل کر دیا۔ مقتول فوج کا ایک میجر تھا، جس نے متعلقہ سپاہی سے اس کا فون چھیننے کی کوشش بھی کی تھی۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سے منگل اٹھارہ جولائی کو ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹ کے مطابق متعلقہ فوجی اپنی ڈیوٹی کے اوقات میں اپنا موبائل فون استعمال کر رہا تھا کہ اس کے ایک کمانڈنگ افسر نے، جس کا نام میجر شیکھر تھاپا تھا، اسے سرزنش کی اور اس کا موبائل فون چھیننے کی کوشش بھی کی۔
اس چھینا جھپٹی کے دوران اس موبائل فون کی اسکرین کو نقصان پہنچا تو یہ سپاہی غصے میں آپے سے باہر ہو گیا۔ اسی دوران اس فوجی نے طیش میں آ   کر میجر تھاپا پر اپنی خود کار رائفل سے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں یہ بھارتی فوجی افسر کچھ ہی دیر بعد انتقال کر گیا۔

مصنف کے بارے میں