حسن علی بنگلہ دیش پریمئر لیگ کا حصہ بن گئے

حسن علی بنگلہ دیش پریمئر لیگ کا حصہ بن گئے

حسن علی  بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز کومیلا وکٹورینز  کے ساتھ غیر ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ  میں پہلی بار شامل ہو رہے ہیں ۔ سپر اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی کی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگز میں مانگ بڑھ گئی اور انہیں بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کومیلا وکٹورینز میں شامل کرلیا گیا۔اس بات کی تصدیق حسن علی نے بھی کر دی اور وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شمولیت پر بہت خوش ہیں ۔

حسن علی نے چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار باؤلنگ کی اور 13 وکٹیں حاصل کیں جس کی بنا پر انہیں گولڈن بال اور مین آف دی سیریز کا بھی ایوارڈ دیا گیا .حسن علی کی باؤلنگ کیساتھ ساتھ ان کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص اسٹائل بھی کافی مشہور ہوا جس کو پوری دنیا نے پسند کیا۔ آئی سی سی نے ایک ٹوئٹ میں حسن علی کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا جس میں ایک نوجوان یونیورسٹی میں اپنی گریجوایشن کی ڈگری لینے کیلئے اسٹیج پر پہنچا تو اس نے بھی حسن علی کے اسٹائل کو کاپی کیا ۔

7152e1253324742fec7b02e93bc0385d

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق آنے والے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شعیب ملک، فہیم اشرف اور عمران خان (جونیئر) بھی کومیلا وکٹورینز کے لیے کھیلیں گے۔ یاد رہے کہ حسن علی کو پاکستان سپرلیگ  پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا، جنہوں نے قوم کو مایوس نہیں کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں