پاکستان قطر کشیدگی سفارتی طریقے سے حل چاہتا ہے: نوازشریف

پاکستان قطر کشیدگی سفارتی طریقے سے حل چاہتا ہے: نوازشریف

اسلام آباد:نواز شریف نے پاکستان کے دورے پر آئے قطری وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ پاکستان برادر اسلامی ممالک کے درمیان سفارتی طریقے سے مسائل کا  حل چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے قطری وزیرخارجہ شیخ محمدبن عبدالرحمن الثانی نے نوازشریف سے ملاقات کے دوران عرب ممالک کو قطر کی طرف سے دئیے جانے والے مطالبات کے جواب کے بارے میں آگاہ کیا۔اس کے علاوہ انھوں نے امیر کویت کی طرف سے کی جانےوا لی ثالثی کی کوششوں کے بارے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ بھی کیا ۔
نوازشریف نے امیر کویت کی طرف سے جانیوالی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطر کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے مثبت حالات اور کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان تمام خلیجی ممالک کیساتھ قریبی، دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتاہے۔پاکستان کی عوام اور حکومت اسلامی برادر مما لک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی حل کی حمایت کرتی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کیلئے غیر جانبدار رہ کر کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرواچکا ہے۔