قطری نیوز ایجنسی کی ہیکنگ میں ملوث نہیں ہیں:امارات

قطری نیوز ایجنسی کی ہیکنگ میں ملوث نہیں ہیں:امارات

ابوظہبی :متحدہ عرب امارات نے قطری نیوز ایجنسی کی ہیکنگ کے الزمات کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ انور گرگاش نے ان اپنے ایک بیان میں ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں یہ کہا گیا تھاکہ متحدہ عرب امارات قطری نیوز ایجنسی کی ہیکنگ میں ملوث ہے۔ انھوں نے ان تمام خبروں کو جھوٹاقرار دے دیاہے۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ یو اے ای سمیت کسی عرب ملک نے قطر میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ 2022ءکی منسوخی کیلئے فٹبال فیڈریشن فیفا کو کوئی خط نہیں لکھا۔
یاد رہے کہ یہ خبر امریکی اخبار میں خبر شائع ہوئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھاکہ یو اے ای حکومت کے سینئر حکام نے قطری میڈیا ویب سائٹس کو ہیک کیا۔