واٹس ایپ صارفین کے سر پر ایک بار پھر خطرہ منڈلانے لگا

واٹس ایپ صارفین کے سر پر ایک بار پھر خطرہ منڈلانے لگا

نیو یارک : واٹس ایپ کی نئی آنے والی اپ ڈیٹ صارفین کیلئے کارآمد ہونے کے ساتھ خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ آئی فون صارف ہیں تو آپ میسجنگ ایپ کو استعمال کرتے ہوئے 100 ایم بی تک کی کسی بھی قسم کی فائل شیئر کر سکتے ہیں۔ پہلے آپ صرف پی ڈی ایف ڈاکیومنٹس ہی بھیج سکتے تھے۔
نئی سہولیات بے شک کافی آسانی پیدا کریں گی۔ بالخصوص اگر آپ کے ساتھی واٹس ایپ پر ہوں۔ تاہم اس کے سبب آپ کو سکیورٹی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ سائبر مجرمان اس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے خراب فائلیں پھیلا سکتے ہیں۔

یہ ڈاو ن لوڈ ہونے کیلئے غفلت کا صرف ایک لمحہ لیتا ہے اور آپ کے فون کو انفیکٹ کر دیتا ہے جو سنجیدہ مسائل پیدا کرسکتا ہے جیسے کہ آپ کا نجی اور حساس مواد ضائع ہو جائے۔

مصنف کے بارے میں