ممبئی : اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے سے جڑے ہر رشتے سے انتہائی نرمی اور شفقت سے پیش آتے ہیں۔
وہ اپنے بارے میں کبھی خود غرض ہو کر نہیں سوچ سکتے اس لئے وہ اپنے سے جڑے ہر رشتے سے انتہائی نرمی اور شفقت سے پیش آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قریبی رشتوں سے ہر طرح کے جذبات کا اظہار کر دیتے ہیں جس میں غم و غصہ، طنزو مزاح اور دیگر جذبات شامل ہیں۔انہوں نے اپنی فلم ”جب ہیری میٹ سجل“ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے کریئر کی اہم ترین فلم ہے اور امید کرتے ہیں کہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو۔ فلم کی ہدایات امتیاز علی نے دی ہے۔فلم 4 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔