امریکا کی ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں

امریکا کی ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں

واشنگٹن: امریکا نے ایران سے خدشات کے پیش نظراس پر بیلسٹک میزائل پروگرام اور مشرق وسطیٰ میں دہشت گرد گروپس کی حمایت پر نئی پابندیاں عائد کردیں ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا نے مختلف خدشات کے پیش نظر ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور مشرق وسطیٰ میں انتہا پسند گروپس کی حمایت پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا کو ایران کی سرگرمیوں پر خدشات ہیں اس کی جاری سرگرمیاں خطے کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی 16 کمپنیوں او ردیگر شخصیات پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ امریکی محکمہ خزانہ نے یہ موقف اپنایا ہے کہ یہ کمپنیاں اور افراد غیر قانونی طریقے سے ایران کی معاونت کررہے تھے۔اس کے علاوہ امریکا کی جانب سے مختلف باغی تنظیموں کی حمایت کا بھی الزام ہے جن میں لبنان کی تنظیم حزب اللہ، فلسطینی تنظیم حماس، شامی صدر بشار الاسد اور یمن میں حوثی باغی بھی شا مل ہیں۔