نیویارک میں سنجے دت پر بننے والی فلم کی شوٹنگ، انوشکا نے حصہ لیا

نیویارک میں سنجے دت پر بننے والی فلم کی شوٹنگ، انوشکا نے حصہ لیا

ممبئی : اداکارہ انوشکا شرما نے سنجے دت کی سوانح عمری پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کر دیا جو نیویارک میں کی جا رہی ہے۔ فلم میں انوشکا مختصر کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے فلم کے سیٹ پر میک اپ کے دوران لی گئی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کے لئے 2 روزکی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد وہ ممبئی میں فلم ”جب ہےری میٹ سجل“کی شوٹنگ میں دوبارہ حصہ لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلم میں سنجے دت کی گرل فرینڈ کا کردارنہیں بلکہ تصوراتی کردار ادا کر رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں